Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ بیٹا گرفتار،16کروڑ کا سونا برآمد

 نئی دہلی .... ڈائریکٹریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے 16کروڑ روپے مالیت کے زیورات غیر قانونی طور پر لیجانے کی ایک کوشش ناکام بنادی اور بیرون ملک جانے والے جیولر اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ وہ نئی دہلی سے حیدرآباد جانے والے طیارے میں سوار تھے۔ طیارہ رن وے پر کھڑا تھا جہاں سے اسے واپس بلایا گیا۔ جیولر سنجے کمار اگروال نے اپنے بیٹے کے نام پر ٹکٹ بک کرایا تھا اور ساتھ ہی کولکتہ سے دبئی جانے والی امارات ایئرلائنز پر بھی انکے ٹکٹ بک تھے۔جس سے بیٹے کو دبئی لیجانا تھا۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ اس نے ایک سال میں 300کروڑ روپے مالیت کا 1100کلو خالص سونا درآمد کیا تھا۔

شیئر: