Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زور سے چھینک مارنا پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے

نزلہ زکام ایک عام مرض ہے جو اکثر و بیشتر صحت کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ نزلے  کی صورت میں چھینکوں سے چھٹکارا پانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ناک کا بہنا اور ناک میں میوکس کا جمنا مستقل چھینکوں کا سبب بنتا ہے ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زور سے چھنک مارنا پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے ۔ ناک کا بند ہو جانا خطرناک ہے لیکن زور سے چھینک مارنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ دراصل اس صورت میں ناک کی اندرونی حصے میں جھلیوں پر سوزش ہوجاتی ہے  میوکس کی موجودگی اور سوزش کی وجہ سے راستہ تنگ ہوجاتا ہے جس سے سانس لینا دشوار ہوجاتا ہے .  ناک کے اس حصے میں بیکٹیریا تیزی سے پروان چڑھنے لگتے ہیں جس کے باعث مستقل چھینکیں آنے لگتی ہیں ۔  زیادہ زور سے چھنک مارنے سے آنکھ کے اندرونی زیریں حصے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ پھیپھڑوں پر برا اثر پڑتا ہے اور یہ زخمی بھی ہو سکتے ہیں ۔ زور سے چھینک مارنے سے جسم کے کئی حصوں پر دباؤ تقریباً دس گنا تک بڑھ جاتا ہے ۔ درس گنا اضافی دباؤ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس سے بچنے کا طریقہ یہی ہے کہ اپنی ناک کو صاف رکھیں ناک میں میو کس کو نہ جمنے دیں اور اسے بیکٹیریا کی آماجگاہ بننے سے بچائیں  اور نزلہ زکام کا فوری قدرتی علاج کریں
 

شیئر: