Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر سائیکلوں پر نکلی بارات، دلہن بھی پہنچی موٹر سائیکل پرسسرال

ابو ہر۔۔۔ کہتے ہیں کہ شوق کی کوئی حد نہیں ۔گزشتہ روز پنجاب کے شہر ابوہر میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں بلیٹ بائیک پر بارات دلہن کے گھر پہنچی۔دولہا کے رشتے داروں نے بتایا کہ نیلو کی شادی شبنم  سے ایک انوکھے انداز سے کی گئی۔ حیران کن بات یہ تھی کہ تقریباً36خواتین اور مرد باراتی 18موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر شادی گھر پہنچے جہاں زبردست استقبال کیا گیا۔ بلیٹ بائیک کی گرج دار آواز نے پورے علاقے میں دھوم مچا دی اور 18موٹر سائیکلوں پر سوار بارات علاقے میں پہلی مرتبہ پہنچی جس پر لوگوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔تقریب کے بعد دلہن کی رخصتی بھی دلہے کی بلیٹ بائیک پر ہوئی۔ راہگیر وں نے رک رک کر اس انوکھی بارات کو دیکھا اور وڈیو بنائی۔
مزید پڑھیں:- - - -دلت کی بارات کیلئے روڈ میپ

شیئر: