Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامعہ ملیہ میں ڈاکٹر نجیب قاسمی کی 6کتابوں کا اجراء

مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند نے پروگرام کی صدارت کی، اسلام امن پسند مذہب ہے، مقررین

    ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی کی اردو، ہندی اور انگریزی میں6 کتابوں کے اجراکی تقریب مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند کی زیر صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت مشہور عالم دین مولانا مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے کی۔
    پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شفاعت اللہ خان نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں تمام مہمانوں کوخوش آمدید کیااور قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں بتایا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔ اسکے بعد ڈاکٹر نجیب قاسمی کی6 کتابوں کا اجرا ہوا جنہیں اسکول اور مدارس میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات میں مفت تقسیم کی جائیں گی ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ عربی کے سابق سربراہ ڈاکٹر شفیق احمد خان ندوی نے کتابوں پر تبصرہ کیا
    مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے ڈاکٹر نجیب قاسمی کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے’’اسلام امن پسند مذہب ہے‘‘ کے موضوع پر اپنا مفید لیکچر دیا۔
    دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی نے بھی عرصۂ دراز سے بیرون ملک میں رہنے کے باوجود نجیب قاسمی کا مادر علمی دارالعلوم دیوبند سے برابر تعلق اور دین اسلام کے لیے ان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے موصوف کو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے اور استقامت کے لیے دعا دی۔
    دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے19کہاکہ مولانا قاسمی نے نئی ٹیکنالوجی کو دینی تعلیم اور تبلیغ کے لیے بہترین وسیلہ کے طور پر استعمال کرنے کی مثال قائم کی۔
    پروگرام کے آخر میں کتابوں کے مؤلف ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرکے اپنی کتابوں پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِن کتابوں کے مطالعہ کے بعد ہر شخص خواہ اُس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔انہوں نے جامعہ المنائی ایسوسی ایشن (ریاض) کے صدر سید آفتاب علی نظامی اور نائب صدر عابد عقیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو پروگرام میں شرکت کے لیے ریاض سے آئے۔

مزید پڑھیں:- - - -مکہ مکرمہ میں پی ٹی آئی کے تحت تقسیم اسناد کی تقریب

شیئر: