Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 30 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ روز (یعنی جمعرات کو) اس کی قیمت 279 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
 انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 59 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 17 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 72 پیسے، کویتی دینار کی 918 روپے 4 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 76 پیسے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 22 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 80 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 42 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 49 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 29 پیسے رہی۔  

شیئر: