Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی ایس سی 2015کی ٹاپر آئی اےایس آفیسر ٹینا نے ٹاپر سے کی شادی

نئی دہلی۔۔۔۔24سالہ آئی اے ایس آفیسر ٹینا ڈابی نے 3سال قبل یو پی ایس سی ٹاپ کیا تھا۔ انہوں نے 2015ء میں یو پی ایس سی کےامتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجوان اطہر عامر الشفیع خان سے شادی کرلی ہے۔ ٹینا ڈابی راجستھان کیڈر آفیسر ہیں ان کی پوسٹنگ اجمیر میں ہوئی ہے۔ 25سالہ عامر خان نے جنوبی کشمیر کے پہلگام میں گزشتہ روز ٹیناسے شادی کی رسم ادا کی۔شادی کی تقریب  پہلگام کلب میں منعقد ہوئی جس میں ان کے  قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔اطہر عامر خان اننت ناگ کے علاقے متن کے رہنے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹینا اور اطہر دونوں ٹاپرزاس وقت ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے جب وہ دہلی میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ٹینا ڈابی نے دہلی کے سری رام گرلز کالج سے پولٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل جبکہ عامر اطہر نے آئی آئی ٹی منڈی سے بی ٹیک کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دلتوں پر مظالم کیخلاف کانگریس کا ’’ہلہ بول ‘‘دھرنا

شیئر: