Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل سے منع کرنے پر طلبہ کا ہنگامہ، فائرنگ اور پتھراؤ

    لکھنؤ- - - - امبیڈکر یونیورسٹی کے امتحان میں نقل کرنے سے روکنے پر طلبہ نے ہنگامہ  برپا کیا اورممتحن سے بدسلوکی کی، جوابی کاپی چھیننے کی کوشش کی۔ باہر نکل کر ساتھیوں کو بلاکر فائرنگ و پتھراؤ شروع کردیا۔ اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے 10 مارچ کا ملتوی امتحان فتح پور سیکری کے جے پی شرما ڈگری کالج میں ہو رہا تھا جس میں شری رام آدرش کالج پنواری،  سدھی ونائک کالج رائبھا، آئی آئی ایم ٹی کالج اچھنیرا اور سی کے کالج کرہارا کے تقریباً ڈیڑھ ہزار طلبہ امتحان دے رہے تھے۔ الزام ہے کہ امتحان کے دوران ایک طالب علم کونگراں خاتون نے پکڑ لیااور نقل سے منع کیا لیکن طالب علم نقل کرنے پر بضد ہوگیا۔ اس نے روم نگراں سے بھی بدسلوکی کی  اور کاپی پھاڑنے کی کوشش کی۔ کالج کے اسٹاف نے اس سے جوابی کاپی لے لی اور سنٹر سے باہرنکال دیا۔ طالب علم نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلایا اورسنٹر پر پتھراؤ کرکے گیٹ کھلوانے کی کوشش کی۔ اسٹاف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگے۔  اسٹاف نے پولیس کو  فون کیا  تو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔پرنسپل ڈاکٹر کرشنا  چترویدی نے ایک طالب علم اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں رپورٹ درج کرادی۔
مزید پڑھیں:- - -  -مہاراشٹر: ٹرک الٹنے سے 17 مزدور ہلاک

شیئر: