Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے شمالی علاقے سے 85 ہزار برس قدیم انسانی ہڈی برآمد

 جدہ.... مملکت کے شمال مغربی علاقے میں قدیم ترین انسان ہڈی برآمد ہوئی ۔ محکمہ ارضیات کی مشترکہ ٹیموں نے ہڈی کا تجزیہ کرنے کے بعد جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ہڈی تقریبا 85ہزار برس پرانی ہے ۔ الوطن اخبار کے مطابق سعودی محکمہ ارضیات کے نگران حسین العتیبی کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ہڈی انسانی انگلی ہے جس کی لمبائی 32 ملی میٹر اور چوڑائی 9 ایم ایم ہے ۔ ہڈی جس مقام سے برآمد ہوئی ہے وہ مملکت کے شمال مغرب میں تبوک ریجن سے 140 کلو میٹر مشرق میں واقع تیما ءکمشنری کے قریب ہے ۔ العتیبی نے مزید کہا کہ سعودی محکمہ ارضیات کی ٹیمیں تحقیقی کام کے سلسلے میں اس مقام پر کھدائی کررہی تھیں جہاں سے یہ ہڈی برآمد ہوئی ۔ سعودی ٹیموں نے ساتھ یورپی ممالک کے ماہرارضیات بھی شریک تھے ۔ قدیم ترین انسانی ہڈی برآمد ہونے کے بعد اس علاقے میں دریافت کا کام مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: