شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیئن وزیرخارجہ کا رابطہ
وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونو گوتریس اور ملائیشیا کے ہم منصب محمد حسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال رپ تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے راستوں اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں مں مضبوط بنانے کے طریقوں، باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پربات چیت کی۔
