Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا پلیٹ فارم نے ’سروس ایکسیلنس بیج‘ متعارف کرادیا

اس اقدام کا مقصد فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم ’توکلنا‘ نے وژن 2030 کے مطابق مملکت کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی سپورٹ کےلیے ’سروس ایکسیلنس بیج‘ متعارف کرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اور نجی شعبے کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے، جدت کو فروغ دینے، صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعصام الوقیت کا کہنا تھا ’سروس ایکسیلنس بیج‘ کا مقصد مملکت بھر میں ڈیجیٹل خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے ادروں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دے گا، تاکہ وہ صارفین کی توقعات سے بڑھ کر جدید حل فراہم کریں۔‘
یہ پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کی جانے والی خدمات کےلیے کوالٹی سٹینڈرزمقرر کرتا ہے تاکہ ایپلی کیشن کے 34 ملین صارفین کی محفوظ اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔سعودی شہری، مملکت میں مقیم غیرملکی اور وزیٹرز کو موثر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ مہم 31 دسمبر2025 تک جاری رہے گی۔
توکلنا اس وقت 250 سے زیادہ اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ایک ہزار سے زیادہ ٹیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے جو سات زبانوں مییں دستیاب ہے اور دنیا بھر سے قابل رسائی ہے ، یہ پلیٹ فارم ایک یونیفائیڈ گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

شیئر: