Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز رائل ریزور میں ’السرح‘ نامی نایاب پودے کا انکشاف

یہ نادر پودا خشک اور نیم خشک ماحول میں پایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز رائل ریزور کی ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے’ محفوط جنگلات کی حدود میں پہلی مرتبہ ’السرح‘ نامی پودے کا انکشاف ہوا ہے جو نباتات کی انتہائی نادرقسم ہے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دریافت ہونے والا نادر پودا خشک اور نیم خشک ماحول میں پایا جاتا ہے، اس میں سخت موسمی حالات اور خشکی کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔
اتھارٹی کے سی ای او انجینئرماھر القثمی نے بتایا’ سروے ٹیموں کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم کو اطلاع د یے جانے پر پودے کے تحفظ کےلیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔‘
’پودے کے اطراف باڑ لگائی گئی تاکہ اسے نقصان نہ پہنچے۔ علاوہ ازیں اس کی نگرانی کا مستقل بنیادوں پر بندوبست بھی کیا گیا۔‘
پودے کی ماحولیاتی اہمیت کے بارے میں مکمل معلوماتی تعارف کی تختی بھی نصب کردی گئی تاکہ وزیٹرز اس سے آگاہ ہوں اور اس نادر پودے کو تلف ہونے سے بچایا جاسکے۔
نرسریز میں اس نایاب پودے کے بیج لگائے جا رہے ہیں تاکہ اسے ریزرو کے دیگر مقامات پر بھی لگایا جا سکے۔
واضح رہے ’السرح‘ نامی نادر پودا سخت موسمی حالات میں بھی سرسبز رہتا ہے اسی لیے اسے خشکی کا پودا بھی کہا جاتا ہے۔ سخت و خشک ماحول پر پیدا ہونے والا یہ پودا ناپید ہورہا ہے ایسی لیے اس کے تحفظ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نایاب پودوں کی اقسام کی نگرانی، خطرے سے دوچار نباتات اور قدرتی پناہ گاہوں کو محفوظ بنانے کےلیے کام کررہی ہے۔

 

شیئر: