Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپانوی فیشن شو میں پلاسٹک بیگ لباس میں کیٹ واک

    میڈرڈ - - - -فیشن کی دنیا نرالی ہے۔ کبھی اچھی چیز مقبول ہوجاتی ہے اور کبھی ایسی چیزوں کو پذیرائی مل جاتی ہے جس کی جانب لوگ نظر اٹھا کر بھی دیکھنا پسند نہ کریں۔ ایسا ہی کچھ یہاں بالنسیاگا نامی ایک فیشن ہائوس نے کر دکھایا ہے۔ حال ہی میں مختلف ملبوسات کی نمائش کے دوران کمپنی نے ایک ماڈل کو پولیتھن کی بنی ہوئی قمیض پہنا کر کیٹ واک کرائی۔ جو قمیض سے زیادہ پلاسٹک کی بڑی تھیلی نظر آرہی تھی۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں جس ماڈل نے یہ پلاسٹک بیگ نما لباس پہن رکھا ہے ۔اس کے زیر استعمال لباس کے اگلے اور پچھلے حصے میں کمپنی کانام بھی سنہرے جلی حروف سے لکھا ہوا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ لباس کوئی سستا بھی نہیں اس کی قیمت 645پونڈ مقرر کی گئی ہے او راس سے زیادہ تعجب اس بات پر ہوتا ہے کہ تقریباً سارا اسٹاک ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ عجوبہ لباس تیار کرنے والے فیشن ہائوس کا کہناہے کہ اس میں سو فیصد پولیتھین استعمال ہوئی ہے یہ وہی پلاسٹک ہے جو سودا سلف لانے لیجانے کیلئے استعمال ہونے والی تھیلیوں کی تیاری میں لگایا جاتا ہے۔ فیشن ہائوس والوں نے اس شرٹ کو ’’پلاسٹک بن شرٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔ واضح ہو کہ  یہ فیشن ہائوس کافی دنوں سے ایسے تھیلے نما لباس کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی تھی اور آخر کار حال ہی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں اس کی نمائش بھی کردی گئی۔ لباس خریدنے والے کیلئے کمپنی نے  ایک اسکرٹ اور  سونے کی ایئرنگ بھی مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لباس کی ڈیزائننگ کا سہرا ہندوستانی ڈیزائنر اشیش کے سر جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گرمی سے نجات کیلئے لاس اینجلس کی سڑکیں سفید کی جارہی ہیں

شیئر: