Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

96لاکھ روپے میں 9600کتوں کی نسبندی

جالندھر۔۔۔۔شہر میں آوارہ کتوں سے مسائل مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ سابق حکومت نے 50لاکھ روپے کی لاگت سے ڈاگ کمپاؤنڈ تعمیر کیا تھا لیکن اس میں صرف 25کتوں کی گنجائش ہے۔ کانگریس حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے آوارہ کتوں کی نسبندی شروع کردی اور ہفتہ وار 24کتوں کی نسبندی ہورہی ہے۔کتوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میونسپل انتظامیہ نے کتوں کی نسبندی کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔ ٹینڈر کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کو ایک سال میں 9600آوارہ کتوں کی نسبندی کا ہدف دیا گیا ہے۔ اس مد میں 96لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔یعنی فی کتے کے آپریشن پر ایک ہزار روپے کی لاگت آئیگی۔ ٹینڈر کی شرط کے مطابق یومیہ 25سے 30کتوں کی نسبندی لازمی کرنی ہوگی۔ اس طرح ہر ماہ 800کتوں کی نسبندی ممکن ہوسکے گی اس طرح کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے شہروں، گاؤں ، قصبوں میں لوگوں کو ان سے پیدا ہونیوالے مسائل سے نجات دلائی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -اناؤ زیادتی کیس کے ملزم کی بیوی نے کیا نارکو ٹیسٹ کا مطالبہ

 

شیئر: