Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات :گاڑی کے کاغذات کی عدم تجدید پررڈار خلاف ورزی ریکارڈ کرے گا

ابوظبی: ابوظبی میں ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑیوں کے کاغذات ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعہ ہوگا۔گاڑی کا کمپیوٹر فحص کی مدت ختم ہونے پر بھی خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے گی۔ 
مزید پڑھیں:امارات میں سالگرہ کی طرز پر پر تکلف تعزیت کا رجحان
تفصیلات کے مطابق ابوظبی پولیس نے تمام ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا کاغذات کی تجدید کے لئے دی جانے والی مہلت دو دن کے بعد ختم ہوجائے گی جس کے بعد ان خلاف ورزیوں کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعہ ہوگا۔ ملک کی تمام شاہراہوں پر نصب رڈار اور کیمرے نہ صرف ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھیں گے بلکہ سرکاری دستاویزات کی عدم تجدید پر بھی خلاف ورزی کا ریکارڈ رکھیں گے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 

شیئر: