Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

 برلن..... جرمنی میں غیر ملکیوں کی تعداد اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جرمن دفتر شماریات نے کہاکہ گزشتہ برس کے اختتام تک جرمنی میں بسنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کی ک±ل تعداد 10.6 ملین تھی، جو 2016ءکے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے شہریوں کی جرمنی آمد ہے۔ ان میں خاص طور پر پولینڈ، رومانیہ اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ برس شام، عراق اور افغانستان کے باشندوں کی جرمنی آمد کا سلسلہ کم ہوا ہے۔
 

شیئر: