Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔۔۔ امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شام پر مغربی ملکوں کے حملے کے بڑھتے خدشات ہیں۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد 0.7 فیصد بڑھ کر 1344.40 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کےلئے سودے 6 ڈالر (0.5 فیصد )اضافے کے ساتھ 1347.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میںا سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1344.16 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1347.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میںا سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1336.45 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1339.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔
 

شیئر: