برطانیہ کا حوثیوں کے حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو: روئٹر، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو برطانیہ کے ہم منصب ایڈورڈ ملی بینڈ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کی مذمت اور مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی سلامتی اور اثاثوں کے تحفظ کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا ’آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی علاقائی سلامتی اور استحکام میں معاون ہوگی جبکہ بین الاقوامی تجارت اور سپلائی چین کو موجودہ بحران کے اثرات سے بچانے میں مدد دے گی۔‘
