Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی ڈرون حملے کیلئے آیا تھا، اسرائیل

تل ابیب .... اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران نے اس سال فروری میں اپنا جو ڈرون اسرائیل کی طرف اڑایا تھا وہ دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا اور اسکا مقصد اسرائیل پر حملہ کرنا تھا۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہناتھا کہ مار گرائے جانے والے ڈرون کے تجزیے اور خفیہ اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرون اسرائیل پر حملے کے لئے آیا تھا۔ اسرائیل نے کہا کہ یہ ڈرون شام میں ایک اڈے سے لانچ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس کے بعد اسرائیل نے اس اڈے پرحملہ کیا تھا۔ اس حملے میں اسرائیل کا ایک ایف 16مار گرایا گیا تھا تاہم اسکے عملے کے 2ارکان بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
 

شیئر: