Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘کا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ اعظم خان

رام پور۔۔۔۔جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب ملک میں بچیوں کے ساتھ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں تو ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ‘‘کا نعرہ دینے والے کہاں چلے گئے؟ زیادتی کے سانحہ سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی ۔ برسراقتدار پارٹی کے کارکنا ن بے خوف وخطر جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ ہر طرف خوف وہراس کا ماحول برپا ہے۔حکومت کے افراد اور ان کے بیٹوںکو ایسا لگتا ہے کہ زیادتی اور ہراسانی کا لائسنس ملا ہوا ہے۔انہوں نے اناؤ سانحہ کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو سی بی آئی ریمانڈ میں بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -راشن گھپلہ: 1550گھروں کا راشن صرف 11نمبروں کو؟

شیئر: