Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کا عالمی سطح پر انسانی خدمات کا سلسلہ جاری

رضاکاروں نے گھروں کی مرمت اور بحالی کا ایک منصوبہ بھی شروع کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے ان ممالک میں اپنے انسانی ہمدردی کے کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے جہاں مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور یہ ادارہ ضرورت مند لوگوں اور خاندانوں کو خوراک، پناہ گاہ اور طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں، اس امدادی ادارے نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری سعودی مہم کے تحت بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ایک نیا رہائشی کیمپ قائم کیا ہے۔
مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست انامبرا میں بے گھر اور متاثرہ افراد کے لیے سال 2026 کے غذائی امدادی منصوبے کے تحت 580 خاندانوں میں ضروری اشیاء خوردنوش کے 580 پیکٹ تقسیم کیے گئے جس سے 3480 افراد کو فائدہ پہنچا۔
دمشق میں کے ایس ریلیف کے رضاکار ڈاکٹروں نے کینسر اور خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لیے ایک طبی مہم چلائی، جس کے دوران 150 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور چھ آپریشن کیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی رضاکاروں نے گھروں کی مرمت اور بحالی کا ایک منصوبہ بھی شروع کیا ہے جو پانچ جولائی تک ایک ہفتے کے لیے جاری رہے گا جبکہ اس وقت الظہور ہیلتھ سینٹر اور اشرفیہ صحنایا کے بزرگ شہریوں کے دیکھ بھال کے مرکز میں مرمت کا کام چل رہا ہے۔

بداپیسٹ میں بھی رضاکار طبی ماہرین نے ایک ہفتے کی مہم شروع کی ہے جہاں 20 ضرورت مند افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے گئے ہیں۔

 

شیئر: