Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام کے شایانِ شان، غسلِ کعبہ کے لیے خصوصی سامان

حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی، بیت اللہ کے لیے عملی نظام اور خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کرتی رہتی ہے۔ اِس سلسلے میں گزشتہ روز غسلِ کعبہ کی تقریب کے لیے بھی خصوصی سامان فراہم کیے گئے جنھیں اعلٰی ترین معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس احتیاط اور غسلِ کعبہ کے لیے انتہائی اعلٰی معیار کو برقرار رکھنے سے مملکت کی اُن کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے جو وہ مسجدالحرام کی نگہداشت اور اس عظیم ترین اسلامی ورثے کی حفاظت کے لیے کر رہی ہے۔
 غسلِ کعبہ کے لیے خصوصی سامان، روایتی فنون کے رائل انسٹیٹیوٹ (ورث) کے ساتھ شراکت سے خصوصی طور پر تیار کیے گئے جنھوں نے حرمین شریفین کی خدمت کے لیے قومی شناخت کو اجاگر کیا اور اہم ترین مذہبی اور مقدس مقام کے لیے سعودی مہارت اور روایتی فنون کو دنیا کے سامنے لائے۔
کعبۃ اللہ کے غسل کی تیاری میں استعمال ہونے والے سامان میں خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ایک سروس ٹرولی، خصوصی مواد انڈھیلنے کے لیے خصوصی برتن، چیزیں رکھنے کے ڈبے، بخور دان، ٹشو ہولڈر اور دھلائی اور سُکھائی کے لیے خصوصی کپڑے بھی شام ہیں۔ ان سب چیزوں کی تیاری میں فنکارانہ ڈیزائن کا استعمال کیا گیا ہے جن پر اسلامی نقوش اور عربی کی مستند آرائش اور مواد کی پائیداری خاص طور پر نمایاں تھی۔
 یہ انیشیٹیو، اتھارٹی کے اُس عزم کا اظہار ہے جس کے تحت قومی مہارتوں اور سعودی دستکاری کو بروئے کار لاتے ہوئے مسجد الحرام کی خدمت کے ہر پہلو کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

 اِس سے حرمین شریفین کے لیے مملکت کی طرف سے انتہائی خدمت و نگہداشت کا عزم ظاہر ہوتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے جس میں ثقافت اور دستکاری کی صنعتوں کے لیے تعاون فراہم کرنا اور مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے منصوبوں میں اُن کے کردار کو مضبوط بنانا ہے۔

شیئر: