Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21ویں کامن ویلتھ گیمز ختم،آسٹریلیا ٹاپ پر رہا

گولڈ کوسٹ: آسٹریلیا میں جاری 21ویں کامن ویلتھ گیمز رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی کے شاندار مظاہرےکے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ان گیمز میں آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔جمیکا کے سابق ایتھلیٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کامن ویلتھ گیمز کے میسکاٹ کے ساتھ اختتامی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دیکھے گئے۔21ویں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں کھلاڑی اپنے ملکوں کے جھنڈوں کے ساتھ ا سٹیڈیم میں مارچ کرتے ہوئے پہنچے جبکہ آسٹریلیا کے کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز کا جھنڈا بھی اٹھائے ہوئے تھے۔میزبان ملک آسٹریلیا تمغوں کی دوڑ میں سرفہرست رہا اس نے مجموعی طور پر 198 تمغے حاصل کئے جن میں80 طلائی تمغے شامل ہیں۔ انگلینڈ نے 45 طلائی تمغوں کے ساتھ 136 تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ہند 26 طلائی تمغے حاصل کر کے 66تمغے حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے ایک تمغے کے ساتھ مجموعی طور پر 5 تمغے حاصل کیے۔ اختتامی تقریب میں آسٹریلیا کی معروف گلوکارہ سمانتھا جیڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ آئندہ کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد 2022 میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

شیئر: