Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ہندوستانی ایتھلیٹس کامن ویلتھ گیمزسے معطل

 
گولڈ کوسٹ :آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شریک 2ہندوستانی ایتھلیٹس کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممکنہ طور پر توانائی بخش انجکشن لگانے کی پاداش میں معطل کرکے فوری طور پر وطن و اپس بھیجنے کا حکم دیا گیاہے جبکہ کامن ویلتھ گیمز کے لئے ہندوستانی عہدیدار وکرم سنگھ سسودیا، جنرل منیجر نمدیو شرگونکر اور ایتھلیٹس ٹیم منیجر روندر چوہدری کو بھی 'نو نیڈیل' پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ۔ منتظمین کے مطابق یہ دونوں ”نو نیڈل “پالیسی یعنی کسی قسم کے انجکشن کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا شکار ہوئے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے ٹرپل جمپر راکیش بابو اور ریس واکر عرفان کولوتھم تھودی کے ان گیمز میں شرکت کے اجازت نامے منسوخ کر دیے ہیں ۔ان کھلاڑیوں کے کمروں سے یہ انجکشن برآمد ہوئے تھے۔خیال رہے کہ ان کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دو بار اس پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔صفائی کرنے والے عملے کے ایک اہلکار کو ان کے کمرے میں ٹیبل پر پڑے ہوئے ایک کپ میں سرنج ملی تھی جبکہ ایک آسٹریلین اینٹی ڈوپنگ اہلکار نے بابو کے بیگ سے سرنج برآمد کی تھی۔فیڈریشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ہندوستانی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔یاد رہے کہ راکیش بابو کو آج ہونے والے کو ہونے والے ٹرپل جمپنگ مقابلے کے فائنل میں حصہ لینا تھا جب کہ عرفان تھوڈی نے اتوار کو ہونے والی 20 کلو میٹر ریس میں 13ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ فیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کورٹ نے دونوں ایتھلیٹس کو قصوروار قرار دیا جب کہ دونوں ایتھلیٹس کی جانب سے سرنج رکھنے یا اس کی معلومات سے متعلق انکار میں کوئی وزن نہیں ہے۔جمعہ کو سی جی ایف کی سماعت کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے صدر لوئز مارٹن نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے 'ناقابل اعتبار اور ٹال مٹول' کرنے والے ثبوت فراہم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 'جب کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی رعایت نہیں ہے۔فیڈریشن کی صدر کے مطابق 'دونوں ایتھلیٹس کو معطل کر کے باہر نکال دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دونوں ایتھلیٹس نے سرنجوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 اپریل کو ایک بیمار باکسر کو اجازت کے بغیر وٹامن کا انجکشن لگانے پر انڈینا سکواڈ کے منتظمین کی سرزنش کی گئی تھی۔

شیئر: