Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے دانتوں کیلئے مفید اور کارگر دوا تیار کرلی

 واشنگٹن.... امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی مفیداور کارگر دوا کی تیاری میں کامیاب ہوگئے ہیں جو اپنی نوعیت کے ا عتبار سے ایک مرکب ہے اور اسے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ استعمال کرنے سے دانتوں کو مضبوط، مستحکم او رچمکدار بنایا جاسکتا ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اسکی تیاری میں قدرتی اشیاءہی استعمال کی گئی ہیں اور اسکی کارکردگی ایسی ہے کہ دندان ساز اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے دندان سازی اور دانتوں کی صفائی میں انقلاب آسکتا ہے۔ نوتیار شدہ دوا کی تیاری کا سہرا واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے سر ہے جنکا کہناہے کہ اس دوا کی اصل بنیاد پیٹائڈ ہے۔ اور اس دوا کو لیباریٹری ٹیسٹ کے دوران انتہائی کارگر پایا گیا ہے۔ ماﺅتھ واش جیسے محلول میں اسے ملا کر بھی آزمایا گیا اور وہاں بھی اسکی کارکردگی بیحد اچھی رہی۔ اس سے دانتوں کے اندر پڑے ہوئے گڑھے بھی بھرے جاسکتے ہیں۔

شیئر: