Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: 1785عہدوں پر ارد و مترجمین کی تعیناتی کی منظوری

پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں 21ایجنڈوں پر فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت نے اردو مترجم کیڈر ضابطہ 2016اور اردو مترجمین کے 1735عہدے وضع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بجلی صارفین کو راحت دیتے ہوئے بجلی بل پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیہی گھریلو سنگل فیز صارفین کو فی یونٹ 3روپے45پیسے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈبل فیز والے گھریلو شہری صارفین کو ایک روپے 83پیسے ، دیہی سنگل فیز کنکشن پر 2روپے 92پیسے فی یونٹ اور غیر گھریلو شہری ڈبل فیز پر 53پیسے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہند،سویڈن معاہدہ

شیئر: