جدہ کے حی سنیما میں سفر اور انسان کے مقامات سے تعلق پر فلمی پروگرام
جمعہ 30 اکتوبر 2026 11:52
پروگرام جدہ کی ثقافتی اور فنکارانہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آرٹ جمیل کی کوششوں کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے حی جمیل میں واقع حی سنیما نے اکتوبر کے آغاز سے اپنے ’بٹوین ڈسٹینیشنز‘ پروگرام کے تحت فلموں کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ پروگرام راستوں کے سفر کو ایک ایسے انسانی تجربے کے طور پر پیش کرتا ہے جو محض ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے سے بڑھ کر ہے جس میں مختلف ثقافتوں اور علاقوں کے پس منظر میں یادوں اور تعلق کے مفہوم کا جائزہ لینے والی مکمل طویل فلمیں، دستاویزی فلمیں اور مختصر فلمیں شامل کی گئی ہیں۔
یہ پروگرام حی آرٹس میں ’گلوبل پوزیشننگ سسٹم‘ نمائش کے تصور سے اخذ کیا گیا ہے جس میں یہ دیکھا گیا ہے کہ سفر کس طرح لوگوں کے جغرافیے، فاصلوں اور سرحدوں کے بارے میں سوچ کو بدلتا ہے اور کس طرح جدید نیویگیشن ٹیکنالوجیز کی تبدیلیوں کے درمیان راستے انسانی اور سماجی تجربات کو اپنے اندر سموئے رکھتے ہیں۔
ان فلموں کے ذریعے شناخت اور تعلق کی تلاش، سفر سے جڑی ذاتی اور سماجی تبدیلیاں اور زندگی پر جگہوں کے دائمی اثرات کو بہترین انداز میں دکھایا گیا ہے۔
یہ پروگرام جدہ کی ثقافتی اور فنکارانہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آرٹ جمیل کی کوششوں کا حصہ ہے جو ایسی فلمیں دکھاتا ہے جن سے اہم انسانی اور سماجی باتوں پر بات چیت کو فروغ ملتا ہے اور فن کے اظہار اور ثقافتی تبادلے کے لیے سنیما کا کردار مضبوط ہوتا ہے۔
