Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے مکہ ریجن میں حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

حوثی اس سے قبل بھی متعدد میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کو ناکام بنایا گیا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قیادت میں کام کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب بھیجا گیا ایک اور ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون کو مکہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
اتحاد کی جانب سے ایکس پر کئی پوسٹ کے مطابق ’دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو مکہ کے علاقے میں روکا گیا اور تباہ کیا گیا۔‘
ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کئی ہفتے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے مملکت بھر میں ہوائی اڈوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
10 اکتوبر کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: