Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلے کی چائے سے کریں بے خوابی کا علاج‎

چائے  تھکن اور سر درد کا علاج تو ہے ہی ، اسے بے خوابی کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ چائے پینے سے نیند اڑ جاتی ہے تاہم امریکی اور مغربی ماہرین نے حال ہی میں ایک نئی تحقیق پیش کی ہے جس میں انہوں نے بے خوابی کے شکار مریضوں کو چائے پلا کر ان پر تجربات کیے ۔ ماہرین کے مطابق پھلوں کے ساتھ چائے کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے یعنی چائے کے ساتھ پھلوں کا تڑکا بھی لگ جائے ۔ ماہرین نے کیلے کے چھلکے کی چائے کو بے خوابی کے علاج کیلئے مفید قرار دیا ہے ۔ 
کیلے کے چھلکے کی چائے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ چھلکوں کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں اور ذائقہ بہتر بنانے کے لیے  اس میں شہد یا دار چینی  شامل کر لیں  .  اس میں گرما گرم دودھ بھی شامل کیا جاسکتا ہے . اس سے چائے کی تاثیر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا .   آپ چاہیں تو چائے بنانے کے لیے پورے کیلے بھی ابال سکتے ہیں ورنہ صرف چھلکے ابال کر بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کیلے کے چھلکوں میں ٹرپٹوفین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو نیند کے لئے موثر دوا کا کام دیتا ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح ادویات کے اثرات مختلف ہوتے ہیں اسی طرح اس چائے کے اثرات بھی مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ان  میں زیادہ فرق نہیں ہوگا ۔ یہ چائے آٹزم نامی بیماری میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے . 

شیئر: