Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر وہیں اور اسی شکل میں بنے گا، اشوک سنگھل

نئی دہلی۔۔۔۔وشو ہندو پریشد کے نئے صدر وشنو سدا شوکوکجے نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر، گئو رکشااور پروقار ہندوسماج کو متحد کرنا ان کا اہم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم میں نئے عہدیدار شامل ہوئے ہیں مگر ان کے مقصد اور ایجنڈے میں کوئی تبدیلی نہیں ۔وشو ہندو پریشد کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کوکجے نے کہا کہ 1964ء سے چنمیا نند جی مہاراج ، کے ایم منشی اور وڈودرا کے جے چندرباریہ جیسے لوگوں نے تنظیم کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔عوامی خدمات ، برابری، ہم آہنگی، خیرسگالی ، روایات ، یتیموں ، بیواؤں اور بزرگوں کی فلاح و بہبود اور انکے احترام کیلئے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے جس کی ذمہ داری نو منتخب امیدواروں کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔کوکجے نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر ان کے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے ۔اشوک سنگھل نے کہا کہ ایودھیا میں ہزاروں گاؤں سے لائی گئیں اینٹیں، تراشے ہوئے پتھر اور ستون وغیرہ مندر کی تعمیر کے منتظر ہیں۔ایودھیا میں مندر وہیں بنے گا خواہ عدالت کے فیصلے سے بنے یا پارلیمانی قانون سے لیکن ہمارا ارادہ مندر وہیں اور اسی شکل میں بنانے کا ہے جو لوگوںکے تعاون سے مکمل ہوکر رہے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان میں 28لاکھ سے زائد کسانوں کے 50ہزار تک قرض معاف

شیئر: