Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لال بیگ کو بھی سدھانے میں انسان کامیاب

کوئنزلینڈ ....انسان جانوروں کو سدھانے میں ماہر سمجھا جاتا ہے مگر وہ اب لال بیگ جیسے حشرات الارض کو بھی سدھانے میں ماہر ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو تیار کرکے یو ٹیوب پر ڈالد ی گئی ہے۔ جس میں 3لال بیگ اپنے مالک کے کہنے پر کام کررہے ہیں۔ یہ بڑے بڑے کاکروچ آسٹریلیا میں پائے جاتے ہیں اور خاص طور پر کوئنز لینڈ میں زیادہ تعداد میں موجود ہیں۔ایک وقت میں یہ 3بچے دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے اگر انہیں سکھائیں تو یہ زیادہ تیزی سے سیکھتے ہیں۔ انکی نگہداشت کرنا بھی آسان ہے۔ یہ کاٹتے نہیں اور نہ ہی دیوار پر چڑھتے ہیں حتی کہ پرواز بھی نہیں کرتے لیکن چاہتے ہیں کہ جس جگہ رکھا جائے اس کی ایک ہفتے میں صفائی ضرور ہو۔ انہیں ریت کی ضرورت ہوتی ہے جس پر یہ بیٹھتے اور بسیرا کرتے ہیں۔ انکی عمر 10سال تک ہوتی ہے۔ یہ خشک پتے کھاتے ہیں اور انتہائی صاف ستھرے حشرت الارض سمجھے جاتے ہیں۔

                                  

شیئر: