Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوبند کے مدرسہ نے مورتی کی پوجاکرنیوالے کو مرتد قراردیدیا

لکھنؤ۔۔۔۔ایودھیا میں متنازعہ اراضی پر رام مندر کی تعمیر کی کھل کر حمایت کرنے والے بقل نواب کو مندر جاکر پوجاکرنے پر دیوبند کے اسلامک سینٹر نے مرتد قراردیدیا۔بقل نواب شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ۔وہ  لیجسلیٹو کونسل کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد مندر گئے اور مورتی کے آگے سرجھکایا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام میں مرتد کے دائرے میں وہ مسلمان آتے ہیں جو جان بوجھ کر ہوش و حواس کے عالم میں اسلام سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔ دیوبند میں مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کے صدر مولانا سلیم اشرف قاسمی نے کہا کہ اسلام میں مورتی پوجا منع ہے ۔بقل نواب کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اسلام مخالف ذہنیت تبدیل کرکے اللہ سے معافی مانگیں ، توبہ و استغفار کے بعد 2مرتبہ کلمہ پڑھ کر راہ راست پر آجائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول عوام سے معافی مانگیں، یوگی

شیئر: