قطر نے ان خبروں کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سخت تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطری حکام نے جنگ کے دوران مار گرائے جانے والے تین ایرانی پائلٹوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر نے کسی بھی ایرانی پائلٹ کو گرفتار یا حراست میں نہیں رکھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم سفارتی کوششیں جاری ہیں، تہران کی جانب سے اس قسم کے بیانات انتہائی غیر متوقع اور حیران کن ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب کا رابطہNode ID: 907094
ماجد الانصاری نے بتایا کہ طیاروں کے حادثے کے بعد قطری ریسکیو ٹیموں نے تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پائلٹوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران قطری حکام کو صرف ایک پائلٹ کی لاش ملی تھی جس کی باقاعدہ اور محفوظ طریقے سے ایران حوالگی کے لیے تہران انتظامیہ سے رابطہ بھی کیا گیا تھا۔
We categorically deny the claims circulating regarding the detention of Iranian pilots & are surprised by these misleading statements at this particular time, amid the ongoing diplomatic efforts & initiatives aimed at de-escalating tensions in the region.
We reaffirm that…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) August 15, 2026












