Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا ،جرمن سرحد پر شناختی دستاویزات کی جانچ

ویانا .... آسٹریا ،جرمنی کے ساتھ اپنی سرحد پر رواں برس کے وسط سے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آسٹریا کے سرحدی کنٹرول کو سخت تر بنانا ہے۔آسٹریا کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ہیربرٹ کیکل کا کہنا ہے کہ رواں برس یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالنے پر آسٹریا اپنی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول بھی سخت کر دے گا۔آسٹریا، جرمنی اور چند دیگر یورپی ممالک نے 2015ءمیں مہاجرین کے بحران کے تناظر میں شینگن معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے اپنی قومی سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ رائج کر دیا تھا۔
 

شیئر: