Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں گھریلو ملازمین پیشوں کی تبدیلی کرسکتے ہیں

ابوظبی: امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔ اماراتی عدلیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کا پیشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر دو شرائط پوری کردی جائیں، پہلی یہ کہ جس کارکن کا پیشہ تبدیل کیا جارہا ہو اسے پیشہ کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہ ہو اور دوسری یہ کہ
مزید پڑھیں:امارات :گاڑی کے کاغذات کی عدم تجدید پررڈار خلاف ورزی ریکارڈ کرے گا
 پیشہ جو اختیار کیا جارہا ہو وہ لیبر قوانین میں موجود ہو۔ عدلیہ نے کہا ہے کہ امارات کا فیڈرل قانون پیشوں کی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے ۔ گھریلو عملے کے پیشے کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ 
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: