Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی بچے نے ناخن تراش اتفاقاً نگل لیا

چانگچونگ .....  چین کے اِس  شمال مشرقی علاقے میں ایک 16ماہ کے بچے نے اتفاقاً اپنی ماں کا نیل کٹر (ناخن تراش) نگل لیا جس کی ماں کو خبر نہ ہوسکی تاہم ناخن تراش پیٹ میں جاتے ہی اسے تکلیف شروع ہوگئی تو اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ایکسرے سے پتہ چلا کہ اسکے پیٹ میں نیل کٹر پڑا ہوا ہے۔اسکے والدین کا کہناہے کہ بچے کی حالت اچانک بگڑنے پر انہیں شک ہوا تھا کہ نیل کٹر نگل لیا ہے  اس لئے انہوں نے اس خیال  سے اسکی پیٹھ بھی تھپتھپائی کہ بچہ نیل کٹر اُگل دے مگر ایسا نہیں ہوا تو انہیں اسپتال کا رخ کرنا پڑا۔ خیر گزری کہ ناخن تراش پیٹ میں زیادہ نیچے تک نہیں گیا تھا اسی لئے ڈاکٹر  اسے ایک چمٹے سے بآسانی باہر کھینچ لینے میں کامیاب رہے۔ بچے کی ماں نے نیو کلچر پوسٹ نامی جریدے کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بیٹا فیفی بستر پر بیٹھا ہوا تھا اور وہ ناخن کاٹ کر فارغ ہوئی تھیں۔ بس ذرا سی غفلت میں بچے نے نیل کٹر پر جھپٹا مارا ، منہ میں ڈالا او رنگل لیا۔ چمٹے سے نیل کٹر باہر نکالنے کیلئے 16مہینے کے بچے کو تھوڑی دیر کیلئے اینستھیسیا بھی دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:-- - - - -اب طیارو ں میں کھڑے کھڑے سفر کرنا پڑسکتا ہے

شیئر: