Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونٹی کارلو ماسٹرز:نڈال اور کائی نیشیکوری فائنل میں

مونٹی کارلو : ہسپانوی ٹینس اسٹار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ رافیل نڈال اور جاپان کے کائی نیشیکوری جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف کو ا سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو جونیئر کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں انکا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا۔ 

شیئر: