Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: 2کاروں میں تصادم ،4افراد زندہ جل گئے

مدھیہ پردیش۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں بھیانک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2کاریں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کاریں آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ایک کار کا دروازہ نہ کھلنے کے باعث اس میں سوار 4افراد زندہ جل گئے ۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ونود کمار سنگھ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور کار سے سوختہ نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا جبکہ دوسری کار میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکال کر فوراً علاج کیلئے ساگرکے ضلع اسپتال پہنچایا۔پولیس نے حادثے سے متعلق معلومات جمع کرکے کارروائی شروع کردی۔اطلاع کے مطابق حادثہ ودیشا کے تیوندا تھانہ علاقے کے ہائی وے پر پیش آیا جس  میں مرنیوالوں کی شناخت پروین پرجاپتی، مایابائی،لکشمی اور منی بائی کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں میں جنیفر کھرے ، پربھانش کھرے اور 2دیگر افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب

شیئر: