Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی اور بہار جانیوالی ٹرینوں میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں

جالندھر۔۔۔۔شادیوں کا سیزن اور فصلوں کی کٹائی کا موسم شروع ہوتے ہی بڑے شہروں میں قائم فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام  کرنیوالے اپنے گاؤں اور قصبوں کا رخ کرتے ہیں،دہلی ، ممبئی ، کولکتہ اور پنجاب سے یوپی اور بہار جانے والی ٹرینوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں۔ ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچتے ہی افراتفری مچ جاتی ہے ۔ ہر شخص ٹرین میں پہلے سوار ہونے کی کوشش میں نظر آتا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے ٹرین آنے سے کافی پہلےہی بعض مسافر اسٹیشن پر پہنچ جاتے ہیں تاکہ ٹرین میں آسانی سے جگہ حاصل کرسکیں۔یوپی اور بہار جانے والی غریب رتھ ایکسپریس، جن نائک ایکسپریس، شہید ایکسپریس، سرجوجمنا ایکسپریس، کٹیہار ایکسپریس، چھتیس گڑھ ایکسپریس، کرم بھومی ایکسپریس کے علاوہ دیگر ٹرینیں امرناتھ ایکسپریس، موردھوج ویکلی جیسی دیگر ٹرینوں میں ان دنوں سیٹ اور برتھ ملنا مشکل ہے۔ مذکورہ ٹرینوں میں سے بیشتر اپنے مقرر ہ وقت کے حساب سے 10،12گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریلوے افسران پر اپنے جونیئرز کو ’’تو ‘‘یا ’’تم ‘‘کہنے پر پابندی

شیئر: