Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ بک فیئر 2026 میں سعودی پویلین توجہ کا مرکز

بک فیئر 17 سے 21 جون تک بیجنگ میں جاری رہے گا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے بدھ کو بیجنگ بک فیئر 2026 میں پویلین کا افتتاح کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بک فیئر 17 سے 21 جون تک بیجنگ کے چائنا نیشنل کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔
بک فیئر میں شرکت سعودی عرب کی گلوبل پبلشنگ انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور چین کے ساتھ  ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے کہا کہ’ پویلین کا مقصد سعودی ادبی اور فکری تخلیقات کو ایشیائی آڈینس سے متعارف کرانا، مملکت کے ادب، اشاعت اور ترجمے کے شعبوں میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنا اور سعودی عرب کے ثقافتی منظرنامے کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا ہے۔‘
’سعودی ادیبوں اور دانشوروں کے ساتھ پینل مباحثے اور شاعری کی شامیں پروگرام میں شامل ہیں۔‘

الواصل نے کہا’ کمیشن بین الاقوامی فورمز میں سعودی پبلشرز کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور چین کی پبلشنگ انڈسٹری میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پروفیشنل پارٹنر شپ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ ترجمے کے تبادلے اور ثقافتی تعاون کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔‘
یاد رہے سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں وژن 2030 کے تحت اپنی بین الاقوامی ثقافتی نمائندگی کو وسعت دی ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل بک فیئر، نمائشوں اور آرٹسٹک ایونٹس میں شرکت بڑھی ہے۔

علاوہ ازیں کنگ عبد العزیز پبلک لائبریری بھی بک فیئر میں شریک ہے۔ پویلین میں لائبریری کے کارنر نے وزیٹرز کی بھور پور توجہ حاصل کی ہے۔ لائبریری نے پویلین میں ثقافتی پروجیکٹ اور پبلیکیشنز پیش کی ہیں۔

 

شیئر: