Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر منتخب ہونے پر مبارکباد کا اعادہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو آسٹریا کی وفاقی وزیر برائے یورپی اور بین الاقوامی امور بیتے مائنل رائسنگر سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے آسٹریا کو دو سالہ مدت کے لیے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آسٹریا بین الاقوامی امن و سلامتی کو مضبوط بنانے اور عالمی امن کوششوں کی سپورٹ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ 
فریقین نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال، ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔

سعودی عرب اور آسٹریا کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع، توانائی، قابل تجدید توانائی اور لاجسٹک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی گئی۔
ملاقات می آسٹریا میں سعودی سفیر خالد طوطہ اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: