Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی خوشی میں چراغاں کرسکتے ہیں، الخثلان

ریاض ...سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے سابق رکن اور سعودی فقہی انجمن کے چیئرمین ڈاکٹر سعد الخثلان نے فتویٰ دیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کی خوشی منانے کیلئے گھرو ںمیں چراغاں کرسکتے ہیں۔ گھروں کو روشن کرنے کا تعلق رسم و رواج سے ہے۔ اگر کسی عمل کی حرمت قرآن و سنت سے ثابت نہیں تو ایسی صورت میں وہ کام جائز شمار ہوگا۔ الخثلان نے کہا کہ اصولی قاعدہ یہ ہے کہ جب تک حرمت سے متعلق باقاعدہ ہدایت نہ ہو تب تک ہر شے جائز ہی شمار ہوگی۔

                      

 

شیئر: