Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کے وزرائے دفاع کا رابطہ، ایرانی جارحیت کی مذمت، یکجہتی کا اعادہ

ایرانی حملوں کو بین الاقوامی کنونشنز کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور امارات کے وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب، امارات اور دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت اور جواب میں اٹھائے گئے تمام اقدامات کی سپورٹ کے لیے مکمل یکجہتی اور عزم کا اعادہ کیا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق رابطے میں ایرانی حملوں کو بین الاقوامی کنونشنز کے ساتھ  اقوام کی خود مختاری، سلامتی اور تحفظ کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کےلیے سنگین اثرات کا باعث بنتی ہیں۔
دونوں ممالک اپنی صلاحیتوں کے تحفظ اور وہاں رہنے والے تمام افراد کی سیفٹی اور سکیورٹی یقینی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ 

 

شیئر: