Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول کا گودام عالیشان بنگلے میں تبدیل

بارن،لندن....  لندن کے نواحی علاقے بارن میں  ماہرین تعمیرات نے پرانے اسکول کے ایک  متروکہ گودام کو  انتہائی عالیشان بنگلے کی شکل دیدی ہے۔ واضح ہو کہ بارن نامی یہ اسکول عرصہ ہوا بند ہوچکا ہے۔ مگر اسکا گودام اب بھی اکیڈمی کی زمین میں واقع ہے۔غالباً بعض لوگوں نے ماہرین تعمیرات کی مدد سے اسے انتہائی جدید اور قابل دید شکل دیدی ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک ایسا ڈھانچہ  جو کچھ عرصہ قبل ٹوٹا پھوٹا نظر آتا تھا اب اتنا خوبصورت ہوگیا ہے کہ ادھر سے گزرنے والے ہر شخص کی نظر بے اختیار اس پر پڑ جاتی ہے۔ سٹی آف لندن اکیڈمی کے میدان  میں بنا ہوا بنگلہ 2شاندار بیڈ روم اور دوسری آسائشوں سے لیس اور12لاکھ پونڈ میں برائے فروخت ہے۔ اب تک بنگلے کے بیرونی حصے کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک منزلہ بنگلہ  زیادہ  مالیت کا نظر آتا ہے۔ مگر اسکے اندر کا حصہ بیرونی حصے سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔2 اچھے اور شاندار بیڈ روم  کے علاوہ عصری ضروریات کی دیگر تمام سہولیات بھی اس میں موجود ہیں جبکہ ایک خوبصورت کچن بھی ہے۔ بنگلے کے اندر جانے کیلئے  ایل کی شکل والے  چھوٹے راستے سے گزرنا پڑتا ہے اور آگے بڑھتے ہی بنگلے کی اندرونی خوبصورتی  اور بھی نمایاں ہوجاتی ہے۔ یہیں سے ماسٹر بیڈ روم میں جانے کا راستہ بھی ہے۔ ساخت ایسی ہے کہ قدرتی روشنی کے نظارے بھی اندر سے دیکھے جاسکتے ہیں اور اگر چاندنی رات ہو تو منظر مزید خوبصورت اور سہانا لگتا ہے۔ اس بنگلے کے اندر سازو سامان رکھنے کیلئے شیلف کو کثرت سے استعمال کیا گیا ہے یعنی اسے بووقت ضرورت کھولا اور بند کیا جاتا ہے۔ غسل خانے کی زیب و زینت بھی دیدنی ہے جبکہ اس کی میزانین  (وسطی) سطح کو بھی دیدہ زیب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی جبکہ ٹیرس اور مصنوعی ٹرف اس کی علیحدہ خصوصیات ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -جاپان: دنیا کی معمر ترین خاتون 117سال کی عمر میں چل بسیں

شیئر: