Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دینی اقدار کو نقصان پہنچانے پر سزا

ریاض۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ جو شخص بھی دینی اقدار کو نقصان پہنچانے والا مادہ تیار کریگا، یاانٹر نیٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کریگا اُسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو شخص بھی دینی اقدار کو نقصان پہنچانے والا کوئی مادہ تیار کریگا یا مہیا کریگا، یا بھیجے گایا سوشل میڈیا پر پیش کریگا اسے 5برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران کے ساتھ مکالمہ ممکن نہیں، خالد بن سلمان

شیئر: