سعودی اور اردنی وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
