Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنیڈا کی پہلی باحجاب رپورٹر اور نیوز اینکر

 ٹورنٹو.. کینیڈا کی صحافی جنیلا میسا کو ملک کی پہلی ’باحجاب‘ نیوز اینکر قرار دیا جارہا ہے۔ جنیلا میسا کو کینیڈین ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے پروگرام سٹی نیوز کی میزبانی سونپی گئی ہے۔ پروگرام کے بعد سے جنیلا خود خبروں کا مرکز بن گئیں۔ جنیلا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا خیال نہیں کہ آج تک کسی باحجاب خاتون نے کینیڈا میں خبروں کی میزبانی کی ہو ۔ جنیلا 2015 میں کینیڈا کی پہلی باحجاب نیوز رپورٹر بنی تھیں۔جنیلا کے مطابق اس بات کا قطعاً اندازہ نہیں تھا کہ اس کا ردعمل اتنا زبردست ہوگا پروگرام کے بعد سے ’میرا فون مسلسل بج رہا ہے‘۔جنیل نے بتایا کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی بیشتر خاتون صحافیوں سے بات چیت کی ہے انہوں نے ان چیلنجز سے آگاہ کیا ہے جو ان کے ٹی وی پر کام کرنے کی راہ میں حائل ہیں۔ کینیڈا میں بھی کچھ افراد اب بھی ایسے ہیں جو منفی ردعمل کا اظہار اور ٹوئٹس کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جنیلا کی یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور یورپ میں مسلم مخالف جذبات سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی کی بات کی تھی

شیئر: