Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرف غنی سے امریکی نائب صدر کی ٹیلیفون پر گفتگو

واشنگٹن۔۔۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی۔ انہوں نے داعش کے حالیہ حملوں میں افغان عوام کی ہلاکتوں پر انتظامیہ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا، جو اپنے ملک کے انتخابی عمل میں شرکت کے خواہاں ہیں۔مائیک پینس نے جمہوری انتخابات کے انعقاد اور سیاست میں سب کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا جو حکومتِ افغانستان کے طویل مدتی استحکام اور موثر ہونے کے لیے لازم ہے۔”موسم بہار“ کی کارروائی کے بارے میں طالبان کے حالیہ اعلان کے جواب میں امریکی نائب صدر نے امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا سے متعلق صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کے تحت افغان حکومت اور سلامتی افواج کا ساتھ دیا جائےگا اور حمایت جاری رکھی جائےگی۔ادھر اِس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں افغان صدر نے کہاہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ان سے گفتگو کی جس میں انھوں نے کابل اور دیگر صوبوں میں ہونے والے حالیہ المناک حملوں میں جانی نقصان پر دل کی گہرائی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
 

شیئر: