Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اپنا گھر ‘‘زیادتی کیس کی سربراہ سمیت 3کو عمر قید

پنچکولہ۔۔۔۔روہتک کے ’’اپنا گھر (یتیم خانہ) میں مقیم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کیس میں پنچکولہ سی بی آئی نے 9ملزموں کو سزا سنائی ۔یتیم خانے کی سربراہ جسونتی دیوی ، اس کے داماد جے بھگوان اور ڈرائیور ستیش کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ یتیم خانے کی سربراہ کے بھائی جسونت کو 3سال قید کی سزا سنائی گئی ۔جسونتی دیوی کی بیٹی سشما ، چچیری بہن شلپا، ملازم رام پرکاش سینی اور وین کوجیل کی سزا سنائی۔سزا سنانے والے جج جگ ویر سنگھ ہیں جنہوں نے بابا گرمیت کو قید کی سزا سنائی تھی۔انہوں نے ’’اپنا گھر ‘‘زیادتی کیس کے بھی ملزمان کو سزا سنائی۔یاد رہے کہ ادارہ بہبود اطفال و خواتین نے 9مئی 2012ء کو ’’اپنا گھر ‘‘یتیم خانے پر چھاپہ مار کر 103لڑکیاں بازیاب کرانے کے بعد کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا تھا۔ وکیل کے مطابق یتیم خانے میں لڑکیوں کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیاں عروج پر تھیں جس کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی 20سال بعد گرفتار

شیئر: