Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای کولی سلاد سے ہوشیار رہیں،گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں

یوما ، ایریزونا .... سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حالیہ دنوں میں مقبول ہونے والے سلاد پر تحقیقی کام کرکے رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ای کولی کے نام سے مشہور سلاد کھانے سے متعدد افراد کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ مجموعی طور پر98افراد ای کولی سلاد کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ان لوگوں کی تعداد 10ہے جن کے گردے کام کرنا چھوڑ چکے ہیں جبکہ 46افراد اب بھی ای کولی سلاد کھا کر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واضح ہو کہ مجموعی طور پر ای کولی سلاد زیادہ خطرناک نہیں مگر اس میں استعمال ہونے والے خس کے پتے خاص قسم کے ہوتے ہیں اس لئے ان کے اثرات بھی دوسرے خس سے مختلف ہوتے ہیں اور یہی چیز منفی اثرات کی حامل ہوتی ہے۔ مسی سپی میں ای کولی سلاد کھا کر بیمار ہونے والے متعدد افراد اسی ہفتے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ کی 22دوسری ریاستوں میں بھی اس کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔
 

شیئر: