Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر آب استعمال کے قابل جدید ترین چشمہ تیار

لندن ....  زیر آب فوٹو گرافی یا آبی حیاتیات کو دیکھنے کا شوق انسان کو بہت ساری چیزیں ایجاد کرنے پر مجبور کرچکا ہے۔ ایسی ہی چیزوں میں کچھ ایسے چشمے بھی ہیں جن کو پہن کر انسان آسانی سے پانی کے اندر کی تمام چیزیں دیکھ سکتا ہے۔ اس قسم ک چشمے  اسنیپ چیٹ کے نام سے کچھ عرصہ قبل بازار میں آچکے تھے مگر اب جو نیا چشمہ سامنے آیا ہے اسکی مالیت 150پونڈ  ہے اور اسکا ڈیزائن اسے خریدنے والے اپنی پسند سے اسکے لینس کا رنگ بھی متعین کرسکتے ہیں۔ انتہائی ہلکے عدسے کی وجہ سے سب سے نمایاں ہے۔ 30سیکنڈ دورانیہ کی زیر آب وڈیو گرافی کے دوران فوٹو گرافر بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں او رکیمروں پر اسکی تنصیب بھی ہوسکتی ہے تاہم یہ طے ہے  کہ اس طرح اتاری جانے والی تصاویر واضح ہونگی۔ اس حیرت انگیز چشمے کی فروخت جمعرات 26اپریل سے فرانس، کینیڈا اور برطانیہ میں شروع کردی گئی ہے ۔ 3مئی کو مزید 13یورپی ممالک میں اس کی فروخت شروع ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں:---  - --اسکولوں سے روایتی گھڑیاں ہٹادی جائیں گی

شیئر: